اعتذار

   

اس روزنامہ میں 08-05-2007 کو ایک خبر جس کی سرخی تھی ’’ راجیو ترویدی حیدرآباد کاونزارا فوری برخواست کرنے کا مطالبہ ‘‘ کے زیرعنوان شائع کی گئی تھی ۔ یہ خبر شری لطیف محمد خان معتمدسیول لبرٹیز کمیٹی کے بیان کی بنیاد پر شائع کی گئی تھی ۔ اسی میں شری راجیو ترویدی آئی پی ایس پر کئی الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ جو اس وقت ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ( جرائم و پولیس ایس آئی ٹی ) تھے ۔ دی ایڈیٹر ، پرنٹر و پبلشر ، رپورٹر اور شری لطیف محمد خان کے خلاف حکومت آندھراپردیش کی جانب سے ہتک عزت مقدمہ 06-11-2007 کو دائر کیا گیا تھا ۔ معزز ہائیکورٹ آف آندھراپردیش میں اس مقدمہ کو خارج کروانے کی کوشش ناکام رہی۔ معزز سپریم کورٹ میں اسپیشل لئیو پیٹیشن داخل کی گئی تھی۔ لیکن یہ بھی مسترد کردی گئی ۔ ہتک عزت مقدمہ اب ایم ایس جے کورٹ نامپلی پر زیرسماعت ہے ۔ اس مرحلہ پر ، دی ایڈیٹر ، پرنٹر و پبلشر ، اس روزنامہ کا رپورٹر اور لطیف محمدخان جو ملزمان ہیں محسوس کئے ہیں کہ مذکورہ بیان میں جو الزامات عائد کئے گئے تھے اور 08-05-2007 کو اخبار ہذا میں شائع ہوئے تھے جھوٹے اور ناپائیدار ہیں ۔ چنانچہ ، ہم اپنی غیر مشروط معذرت شری راجیو ترویدی آئی پی ایس کو اس رسوائی پر پیش کرتے ہیں اور تہہ دل سے اس ناقابل تلافی نقصان ، درد اور اذیت کے لئے جو انہیں ان کے خاندان اور احباب کو ہوا ، کے لئے اظہار افسوس کرتے ہیں۔