اعجاز قتل کیس کے ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد : بہادر پورہ پولیس نے محمد اعجاز قتل کیس میں ملوث ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔ پولیس کے مطابق جاریہ ماہ روڈی شیٹر محمد اعجاز پر اس کے حریف گروپ کے ارکان محمد عبدالرفیق ، محمد عبدالغفار ، محمد احمد اللہ ، محمد عنایت اللہ اور دیگر نے اس پر حملہ کرکے بہیمانہ قتل کردیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ /20 مئی کو کشن باغ علاقہ میں محمد اعجاز پر مذکورہ افراد نے اس کی آنکھ میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر اس پر ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے اس کیس میں مفرور ملزمین محمد عبدالغفار کو گرفتار کیا ہے جبکہ سابق میں دیگر ملزمین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔