حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت شیخ الاسلام مولانا سید محمد بادشاہ حسینی قادری لئیق ؒ و حضرت مولانا سید شاہ قاسم حسینی قادریؒ 16 ، 17 ، 18 ربیع الثانی درگاہ شریف قادری چمن مقرر ہے ۔ 16 ربیع الثانی اتوار بعد نماز عصر حلقہ ذکر ، سلام بحضور ؐ و ختم قرآن پاک اور وعظ ہوگا بعد نماز مغرب محفل نعت اور محفل سماع ۔ 17 ربیع الثانی پیر کو بعد نماز فجر حلقہ ذکر ، نعت خوانی اور مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری المعروف مرتضیٰ پاشاہ نبیرہ حضرت شیخ الاسلام ؒ کا وعظ ہوگا اور بعد نماز مغرب محفل سماع ۔ 18 ربیع الثانی منگل بعد نماز فجر حلقہ ذکر ، نعت خوانی اور مولانا سید علی حسینی قادری علی پاشاہ نبیرہ حضرت شیخ الاسلامؒ کا وعظ ہوگا ۔ 10 بجے دن ختم قرآن ہوگا ۔ 11 بجے تا قبل نماز ظہر محفل سماع ۔ بعد ظہر زنانے کو زیارت کا موقع دیا جائے گا ۔۔