اسلام آباد۔20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے غیر جانبدار اقدام کے تحت ہند ۔ پاک ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے قازقستان منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ ایشین اوشیانا گروپ ون کے ٹائی مقابلے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں 29 اور 30 نومبر کو ہونا تھے اب اس فیصلے کے خلاف پاکستان کے کھلاڑی اعصام الحق، عقیل خان اور نان پلیئنگ سابق کپتان مشفق ضیا نے آئی ٹی ایف کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف مقابلے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اب بالکل معمول پر ہے اور کھیلوں کے بڑے مقابلوں کے لیے سازگار ہے۔ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی بیڈ منٹن ٹورنمنٹ کے ساتھ ساتھ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے علاوہ متعدد آئی ٹی ایف جونیئر ایونٹس بھی اپنی سرزمین پر منعقد کیے۔