رام پور : سماج وادی پارٹی لیڈر اور سابق وزیر محمد اعظم خان برتھ سرٹیفکیٹ سمیت چار معاملوں کی سماعت کیلئے رام پور ضلع عدالت پہنچے ۔اعظم خان کے ساتھ ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور فرزند عبداللہ اعظم بھی تھے ۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں دو برتھ سرٹیفکیٹس سمیت چار معاملات میں سماعت ہوئی۔ اس دوران جمع صحافیوں پر طنز کرتے ہوئے اعظم نے کہا کہ شاہ رخ خان کو بھی اتنی کوریج نہیں ملتی۔رام پور میںسابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کے دو پیدائشی سرٹیفکیٹس کے بارے میں ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں مقدمہ زیر غور ہے۔ اس میں عبداللہ کے ساتھ سابق کابینی وزیر اعظم خان اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ بھی ملزم ہیں۔ جمعہ کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے اعظم خان کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنا 313 بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔ اعظم خان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش ہونے کے بجائے خود عدالت پہنچ گئے۔