اعظم خان اور عبداللہ کیخلاف ٹرائل پر سپریم کورٹ کا حکم التواء

   

نئی دہلی، 29 جولائی (ایجنسیز) سپریم کورٹ نے آج حکومت اترپردیش کو دو مرافعہ جات پر نوٹس جاری کی، جو سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان اور ان کے فرزند عبداللہ خان نے 2019 کے دو مقدمات کو کالعدم کرنے سے الہ آباد ہائیکورٹ کے انکار والے دو علحدہ احکامات کے خلاف داخل کئے ہیں۔ اعظم خان پر پاسپورٹ اور پیان کارڈ کیلئے جعلی دستاویزات بنانے کا الزام ہے۔