لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رامپور کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان جو میدانتا ہاسپٹل لکھنو میںزیرعلاج تھے، انہیں جمعہ کو ڈسچارج کردیا گیا۔ اب انہیں سیتا پور لیجایا جارہا ہے۔ پولیس افسران کے مطابق لکھنؤ سے سیتاپور جیل پہنچنے میں تقریباً دو گھنٹے لگیں گے۔ اعظم خان کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے سیتاپور جیل سے میدانتا اسپتال میں داخل کیا گیاتھا۔ اعظم خان کو سیتاپور جیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد میدانتا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کو پہلے بھی علیل ہونے پر دواخانہ میں علاج کے بعد جیل منتقل کیا گیا تھا۔