اعظم خان کا اسلحہ لائیسنس بحال ، عدالتی فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

الہٰ آباد ۔ 8 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) الہٰ آباد ہائیکورٹ نے آج سماج وادی پارٹی قائد اعظم خان کا اسلحہ لائیسنس جو رامپور ضلع کے مجسٹریٹ کی جانب سے معطل کردیا گیا تھا بحال کردیا۔ ہائیکورٹ کی بنچ نے اعظم خان کی درخواست پر جس میں تحت کی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا یہ فیصلہ سنایا ۔ اپنی شکایت میں الیکشن کمیشن کو راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی بیوی تعزین فاطمہ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے تبادلہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست پیش کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اعظم خان کو سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ہراساں کررہے ہیں ۔