خصوصی سیشن عدالت میں فیصلہ ،اسمبلی کی رکنیت کی منسوخی برقرار
نئی دہلی : سماجوادی پارٹی کے سینئر قائد اعظم خان کی درخواست پر اتر پردیش کے خصوصی سیشن کورٹ میں آج سماعت ہوئی جہاں عدالت نے نفرت آمیز تقریر کے معاملہ میں سزا پر روک لگانے کی ان کی درخواست مسترد کردی ۔اعظم خان نے رامپور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں یہ درخواست داخل کی تھی ۔سپریم کورٹ نے نفرت آمیز تقریر کے معاملہ میں سزا پر روک لگانے کی اعظم خان کی درخواست پر خصوصی سیشن کورٹ کو جمعرات کو ہی سماعت کرکے فیصلہ سنانے کی ہدایت دی تھی۔