اعظم خان کو ایک اور جھٹکہ ، سیکوریٹی گھٹا دی گئی

   

رام پور : سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ پہلے اسمبلی کی رکنیت ختم ہوئی اور اب انہیں دی گئی Y کیٹیگری کی سیکورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ جس کے بعد ان کی سکیورٹی میں تعینات تین بندوق برداروں اور رہائش گاہ پر تعینات گارڈ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی سنسار سنگھ نے کہا کہ پولیس کو سیکورٹی ہیڈ کوارٹر کے ایس پی سے حکم ملا تھا کہ سابق رکن اسمبلی اعظم خان کی وائی زمرے کی سیکورٹی برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، جس کے بعد ان کی سیکورٹی میں تعینات جوانوں کو واپس بلایا گیا ہے۔معلوم ہوکہ 8 نومبر 2022 کو وی آئی پی سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ریاستی سطح کی سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اب اعظم خان کو سیکورٹی دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ جس کے بعد محکمہ داخلہ نے رام پور کے ایس پی کو اس سلسلے میں ہدایت دی تھی۔