اعظم خان کو عدالت عظمیٰ سے راحت

   

نئی دہلی۔ سماج وادی پارٹی کے سینئرقائد اعظم خان کو سپریم کورٹ سے راحت حاصل ہوئی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اترپردیش حکومت کی درخواست پر اعظم خان کو رامپور جانے سے روکنے کا حکم دینے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جوہر یونیورسٹی کے قریب کی اس اراضی کو بھی فوری طور پر آزاد کرنے دینے کا حکم دیا جسے سیل کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ نے اعظم خان کی مستقبل ضمانت کو بھی منظور کر لیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے عائد کردہ شرائط پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔