نئی دہلی :سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان لکھنو میں واقع فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کو اپنی آواز کا نمونہ دیں گے۔ عدالت نے رام پور کے ڈی ایم اور ایس پی کو حکم دیا ہے کہ وہ دن اور وقت طے کرنے کے لیے ایف ایس ایل سے رابطہ کریں اور اعظم خان کو اس کی اطلاع دیں۔ایم پی ایم ایل اے کورٹ (سیشن ٹرائل) نے بھی اعظم خان کو مقررہ وقت پر لکھنؤ میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ حکم ان کے خلاف تانڈا پولیس اسٹیشن میں درج ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ کے معاملہ میں دیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت 23 اگست کو ہوگی۔بی ایس پی لیڈر دھیرج کمار شیل نے 7 اگست 2007 کو سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان کے خلاف اسمبلی انتخابات میں اپنی تقریر کے دوران ٹانڈہ پولیس اسٹیشن میں دلت برادری کے خلاف قابل اعتراض اور ذات پات پر مبنی الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرایا۔اس میں پولیس نے تفتیش کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔
وزیر اعظم مودی منی پور پر صرف 6 منٹ بولے
نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر 8 اگست سے جاری بحث کا جواب دیا۔ انھوں نے تقریباً 2 گھنٹے تقریر کی لیکن بیشتر وقت وہ کانگریس اور اپوزیشن اتحاد ’اِنڈیا‘ پر طعن و تشنیع کرتے نظر آئے۔ انھوں نے منی پور کے تعلق سے تقریباً 6.40 بجے بولنا شروع کیا اور پھر 6.46 بجے کے بعد پھر سے اپوزیشن اتحاد اور کانگریس کے خلاف اپنا بیان جاری رکھا۔ یعنی انھوں نے منی پور کے تعلق سے محض 6 منٹ ہی اپنی بات ایوان میں رکھی۔
حال ہی میں ہائی کورٹ نے ایس پی لیڈر کی رٹ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں آواز کا نمونہ دینے کا حکم دیا تھا۔