لکھنؤ : اترپردیش اسمبلی اسپیکر کے دفتر نے کہا ہیکہ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور رامپور کے ایم ایل اے اعظم خان کو آج اترپردیش قانون ساز اسمبلی کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا ہے اور ان کی رکنیت کو منسوخ کردیا گیا۔ واضح رہیکہ اعظم خان کو نفرت انگیز تقاریر کیس میں گذشتہ روز قصوروار ٹھہرایا گیا اور تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہیں فوری طور پر ضمانت مل گئی اور ان کے پاس 15 یوم میں فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے کا موقع ہے۔