اعظم خان کی اہلیہ 10 مہینوں بعد جیل سے رہا

,

   

سیتاپور: رامپور عدالت سے 34معاملوں میں ضمانت ملنے کے بعد سماج وادی پارٹی کی رامپور صدر سیٹ سے رکن اسمبلی و رکن پارلیمان اعظم خاں کی بیوی تزئین فاطمہ کو 10 ماہ بعد جیل سے رہائی مل گئی۔ گرفتاری کے بعد انہیں سیتاپور جیل میں رکھاگیا تھا۔ رامپور کی عدالت نے انہیں پیر کو 34معاملوں میں ضمانت دے دی تھی۔ ضمانت ملنے کے بعد پیر کی دیر رات ہی انہیں رہا کردیا گیاتھا۔ ضلع جیل سپرنٹنڈنٹ ڈی سی مشرا نے آج بتایا کہ ان کی رہائی کے وقت ان کی بیٹی آئی تھیں۔رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کے معاملے میں اب بھی جیل میں بند ہیں۔اس معاملے میں عبداللہ اعظم کی اسمبلی سے رکنیت بھی ختم کردی گئی تھی۔وہ گذشتہ اسمبلی انتخاب میں رامپور کی سوار سیٹ سے منتخب ہوئے تھے ۔