اعظم خان کی جوہر یونیورسٹی کو دی گئی زمین کی لیز منسوخی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

   

نئی دہلی: مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ نے یوپی حکومت کی طرف سے اعظم خان کی جوہر یونیورسٹی کو دی گئی زمین کے لیز کو منسوخ کرنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ میں مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ نے یونیورسٹی کو دی گئی زمین کی لیز کو منسوخ کرنے کے اترپردیش کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔سپریم کورٹ جمعہ کو اس کیس کی سماعت کرے گی۔ دراصل، یوپی میں اس وقت کی سماج وادی پارٹی کی حکومت نے رام پور میں مرتضیٰ ہائر سیکنڈری اسکول کی عمارت سمیت پورا کیمپس مولانا محمد جوہر ٹرسٹ کو 99 سال کے لیز پر دے دیا تھا۔