اعظم خان کی حالت قدرے بہتر،کورونا رپورٹ منفی آئی

   

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے میدانتا اسپتال میں داخل ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی صحت میں معمولی بہتری آئی ہے۔ پیر کو ان کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد ڈاکٹروں نے راحت کی سانس لی۔ میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ اعظم خان کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ انہیں آئی سی یو سے منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔