لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے سینئر ایم پی محمد اعظم خان کی حالت موجودہ طور پر مستحکم ہے لیکن اگلے 72 گھنٹے ان کیلئے نازک بتائے جارہے ہیں ۔ میدانتا ہاسپٹل کے ڈائرکٹر راکیش کپور نے کہا کہ سینئر لیڈر کو درکار آکسیجن کی سطح گھٹ گئی ہے لیکن فی الحال ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو کسی طرح سنبھالے رکھا ہے ۔ اگلے 72 گھنٹے ان کی حالت پر نظر رکھی جائے گی ۔ انہیں سیتاپور جیل سے دواخانہ منتقل کیا گیا ہے ۔