اعظم خان کی ضمانت عرضی پر فیصلہ نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے ناراضگی کا اظہار ، کہا! اگر ہائی کورٹ فیصلہ نہیں کرتا تو ہم دخل اندازی کریں گے

,

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے سینئر سیاسی رہنما اور رام پور سیٹ سے سپا کے رکن اسمبلی محمد اعظم خان کی ضمانت عرضی پر فیصلہ نہ آنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گاوائی پر مشتمل بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ سے سوال کیا کہ 87 میں سے 86 مقدمات میں اعظم خان کو ضمانت مل چکی ہے، صرف ایک کیس میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے؟سپریم کورٹ نے کہا کہ 137 دن بعد بھی فیصلہ کیوں نہیں ہو پایا ہے؟ یہ انصاف کا مذاق اڑانا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر الہ آباد ہائی کورٹ اس معاملے میں فیصلہ نہیں کرتی ہے تو ہم مداخلت کرنے پر مجبور ہوں گے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی دوبارہ سماعت 11 مئی کو کرے گی۔ عدالت اس معاملے کی اگلی سماعت 11 مئی کو کرے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ محمد اعظم خان گزشتہ دو سال سے سیتا پور جیل میں بند ہیں، اور ان کی صحت مسلسل خراب رہتی ہے ، اور ریاستی حکومت ان سے بہت برا سلوک کر رہی ہے ۔