اعظم خان کی ضمانت پر ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

   

نئی دہلی : سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی ضمانت عرضی پر جمعرات کو سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ ملکیت معاملے میں تقریباً سوا دو سال سے اعظم خان جیل میں بند ہیں۔عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ گویا کہ فی الحال اعظم خان کو ضمانت نہیں مل سکی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ عدالت آئندہ ہفتہ تک اپنا فیصلہ سنائے گی۔