اعظم خان کی طبیعت بگڑ گئی ، میدانتا ہاسپٹل لکھنو منتقل کرنے کی تیاری

   

لکھنو : سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی طبیعت اتوار کو اچانک بگڑ گئی ہے۔ اعظم خان کی رپورٹ گزشتہ یکم ؍مئی کو کورونا پازیٹیو آئی تھی۔ اعظم خان کو لکھنو کے میدانتا ہاسپٹل میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے زیادہ وقت سے اعظم خان سیتاپور جیل میں بند ہیں۔ سیتا پور جیل انتظامیہ نے دو دن پہلے ہی ان کا کورونا ٹسٹ کرایا تھا۔ کورونا ٹسٹ رپورٹ میں اعظم خان سمیت جیل میں 13 قیدی کورونا پازیٹیو پائے گئے۔