اعظم خان کے بیان پر سورا بھاسکر نے اپنا سخت رد عمل کا اظہار کیا

,

   

ملک بھر میں سیاسی ماحول گرم ہے اور ظاہر سی بات ہے کہ ایک دوسرے پر تنقیدوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ،حال ہی میں ایس پی مسلمانوں کاچہرہ مانے جانے والے اعظم خان نے بی جے پی کے امیدوار جیا پردا پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جنکو ہم انگلی پکڑ کر رامپور لے آئے ،اور دس سال اپنی نمائندگی کرائی تھی انکی بد نیتی سمجھنے میں دس برس لگے میں تو سترہ دن میں پہچان گیا تھا کہ انکے نیچے کا انڈرویر خاکی رنگ کا ہے ، حالانکہ انھوں نے اپنے اس بیان پر جیا پردا کا نام نہیں لیا مگر انکے بیان کے بعد زبردست ہنگامہ ہوا ہے ۔
حال ہی میں اعظم خان کے اس بیان پر سورا بھاسکر ناراض ہوئی ہے ۔ انہوں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایسا ٹویٹ کیا ہے لکھا ہے کہ میں معافی مانگنا چاہتی ہوں کہ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اس پر اپنا کوئی رد عمل پیش نہیں کر سکی ،لیکن اعظم خان کی طرف سے خاکی وردی کا دیا ہوا بیان بیہودہ اور قابل مذمت بھی ہے ۔سوریہ بھاسکر کی اس ٹویٹ میں میں انکے چاہنے والوں نے بھی اعظم خان کو بہت بری سنائی ہے ۔
(سیاست نیوز)