اعظم خان کے حوالے سے ایس پی کا ہنگامہ، ایوان کی کاروائی میں خلل

   

اترپردیش میں میں حزب اختلاف سماج وادی پارٹی نے اسمبلی کے مانسون سیشن کے تیسرے دن بدھ کو پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے ساتھ ہورہی ناانصافی کا مسئلہ ودھان منڈل کے دنوں ایوانوں میں زوروشور سے اٹھایا۔ اس مسئلے پر ودھان پریشد میں ایس پی اراکین کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان بالا کی کاروائی دو بار میں ڈیڑھ گھنٹوں کے لئے ملتوی کرنی پڑی ،اسمبلی کی کاروائی شروع ہونے پر ایس پی اراکین نے اعظم خان سمیت ان تمام اراکین کو فرضی مقدمات میں پھنسانے کا الزام لگایا جو حکومت کے خلاف بے باکی سے آواز اٹھارہے ہیں۔ حزب اختلاف لیڈر و ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جب ایوان کے کسی رکن کو ہی انصاف نہین ملے گا تو کسی اور کو کہاں انصاف ملے گا۔