رامپور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور حال ہی میں زمین مافیا قرار دئے گئے اعظم خان کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ اب زمین پر قبضہ کرنے کے معاملہ میں ان کے خلاف مزید تین مقدمات درج کئے گئےہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک اعظم خان کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے سے متعلق 26 معاملات درج کئے جاچکے ہیں ۔
غور طلب ہے کہ حال ہی میں ایس پی اجے پال شرما نے جانکاری دی تھی کہ سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے خلاف 23 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔ یہ سبھی معاملات زمین پر قبضہ کرنے سے متعلق رہیں ۔ کسانوں کے ذریعہ درج کرائی گئی ان شکایتوں میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کے کہنے پر پولیس اہلکاروں نے انہیں اذیت پہنچائی اور ان کی زمینوں پر ناجائز طریقہ سے قبضہ کرلیا گیا۔
Ajay Pal Sharma,SP Rampur: Till date 23 FIRs have been registered against SP MP Azam Khan in connection with land encroachment. As per the complaints filed by farmers police officials used to threaten them &grab the land illegally.A team has been formed to investigate the matter. pic.twitter.com/IRWHu1aBU6
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) July 19, 2019
اس معاملہ میں رام پور ضلع افسر کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹیو آرڈر کے مطابق ایسے لوگوں کو زمین مافیا قرار دیا جاتا ہے جو دبنگئی سے لوگوں کی زمین پر قبضہ کرلیتے ہیں ۔ اعظم خان کے خلاف 23 معاملات درج ہوئے ہیں ، جس کے بعد اعظم خان کو زمین مافیا قرار دیا گیا ہے ۔
ادھر اعظم خان نے زمین مافیا کا تمغہ ملنے اور اپنے خلاف درج کرائی گئی شکایتوں پر کہا کہ جب سے میں نے بی جے پی کے خلاف الیکشن جیتا ہے تب سے مجھے سزا دی جارہی ہے ۔ سبھی الزامات جھوٹے ہیں ، اگر وہ چاہتے ہیں تو جانچ کر سکتے ہیں ۔ میرے ہر طرف دشمن ہی دشمن ہیں۔