اعظم خان کے ساتھی علی حسن 27 مقدمات میں مطلوب ، نوٹس جاری

   

٭ لکھنؤ : یوپی پولیس نے بین الاقوامی ایرپورٹس اور زمینی سرحدوں کیلئے نوٹس روانہ کردی تاکہ رامپور سرکل انسپکٹر علی حسن خان جو رامپور کے ایم پی اعظم خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، دھمکیاں دیکر رقم وصول کرنے اور اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کے 27 مقدمات میں مطلوب ہیں۔ یہ مقدمات دیہات کے عوام نے درج کروائے ہیں۔