اعظم خان کے فرزند عبداللہ اعظم کی تمام معاملوں میں ضمانتیں منظور، جلد آ سکتے ہیں جیل سے باہر

   

اعظم خان کے فرزند عبداللہ اعظم کی تمام معاملوں میں ضمانتیں منظور، جلد آ سکتے ہیں جیل سے باہر

سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم کی آخرکار تمام معاملوں میں ضمانتیں منظور کر لی گئیں ہیں۔ عدالت سے راحت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم خان جلد ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ ان کی گھر واپسی کے لئے کاغذی کاروائی بھی شروع ہوئی گئی ہے۔ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق سماجوادی پارٹی کارکنان میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے تو وہیں عبداللہ اعظم کے جیل سے باہر آنے کی اطلاعات سے پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب پارٹی کارکنان اپنے رہنما عبداللہ اعظم کا رامپور میں بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔