اعظم خاں اور اہلیہ کے خلاف اراضی پر قبضہ کا مقدمہ

   

* سماج وادی پارٹی کے رکن لوک سبھا اعظم خاں اور ان کی شریک حیات کے خلاف مبینہ طور پر اس 86 بیگھا اراضی پر قبضہ کے الزام کے تحت تازہ ایف آئی ار درج کیا گیا جو (اراضی) جائیداد دشمنان کے زمرہ میں شامل تھی، پولیس نے کہا کہ مذکورہ اراضی کو یو پی شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کو منتقلی اور پھر اس کے بعد جوہر ٹرسٹ کو حوالگی پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اعظم خاں جوہر ٹرسٹ کے صدر ہیں۔