اعظم خاں کیلئے جیل جانے بھی تیار ہیں، اکھلیش کا بیان

   

رامپور،14ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان محمد اعظم خان کے خلاف یوگی حکومت کی جانب سے 81سے زیادہ مقدمے درج کئے جانے کے بعد ایم پی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صدر پارٹی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر کی حمایت میں وہ پارٹی قائدین و کارکنوں کے ساتھ جیل جانے کو تیار ہیں۔