اعظم گڈھ : دہشت گردی کا گڑھ تھا اعظم گڑھ، اب تعلیم اور موسیقی کا مرکز بن رہا ہے: امت شاہ

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل بروز جمعہ کہا کہ اعظم گڑھ جو دہشت گردی کے مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا، ایک بار پھر ادبی، تعلیم، موسیقی اور مذہبی میدان کے طور پر اپنی شناخت قائم کر رہا ہے وزیر داخلہ جو یہاں 4600 کروڑ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے آئے تھے، پروگرام کے بعد موجود جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے کام کرنے کے انداز نے اتر پردیش کو جرائم اور فسادات سے پاک بنا دیا ہے۔