لکھنؤ: جن سندیش رتھ یاترا کے ساتھ اعظم گڑھ پہنچنے والے پرگتیشیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیو پال سنگھ یادو جہاں بی جے پی حکومت پر حملہ آور تھے وہاں اکھلیش کے تئیں ان کا رویہ نرم تھا۔ ایک بار پھر انہوں نے ایس پی کے ساتھ اتحاد کی طرف اشارہ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے جناح کیس پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی جناح کو نہیں جانتے۔ ہم اشفاق عبداللہ، ویر عبدالحمید اور ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام کو جانتے ہیں۔ ہم تنازعہ میں نہیں پڑنا چاہتے بلکہ ترقی چاہتے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ سنیچر کی دیر شام پرگتیشیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیو پال یادو جن سندیش رتھ یاترا کے ساتھ اعظم گڑھ پہنچے۔ اعظم گڑھ کی سرحد میں داخل ہوتے ہی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شہر کے ریلوے اسٹیشن پر ہرش وردھن اگروال کی رہائش گاہ پر رات کے آرام کے بعد وہ اتوار کی صبح امبیڈکر نگر کے لیے روانہ ہوئے۔