اعظم گڑھ : لوک سبھا ۔2024 کے اعلان ہونے میں چند دن ہی باقی ہیں اور اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کی اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ دورے کے پیش نظر یہاں تیاریاں شباب پر ہیں۔ وزیر اعظم نے یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ساتھ ہی مندری میں نو تعمیر شدہ ائیر پورٹ اور اسٹیٹ یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے ۔موصول اطلاع کے مطابق ائیر پورٹ کے نزدیک ہی عوامی ریلی ہوگی جہاں وزیر اعظم خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم مودی ضلع کے کئی پروجکٹؤں کا سنگ بنیاد و افتتاح بھی کریں گے ۔ اس موقع پر اترپردیش کے وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ ریاست کے تمام کابینی وزیر و پارٹی کے ذمہ دارانہ بھی موجود رہیں گے ۔ فی الحال وزیر اعظم کو10مارچ کے آنے کا دن تو یقینی ہوگیا ہے لیکن ابھی ان کی آمد کے سلسلے میں طے وقت کا تحریری آرڈر جاری نہیں ہوا ہے ۔