لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں خود کے الیکشن لڑنے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے واضح کیا ہے کہ وہ اگر الیکشن لڑیں گے تو اعظم گڑھ کی عوام کی اجازت لے کر ہی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔اکھلیش نے چہارشنبہ کو میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اعظم گڑھ کی عوام نے ہی انہیں لوک سبھا میں اپنا نمائندہ بنایا تھا۔ اگر اکھلیش انتخابی میدان میں اترتے ہیں تو یہ ان کا پہلا اسمبلی الیکشن ہوگا۔ اس سے پہلے سال2012 میں جب وہ وزیر اعلی بنے تھے تو قانون ساز اسمبلی کے رکن تھے ۔
