پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے چیف منسٹر کو سابقہ عہد کی یاددہانی کروائی
نظام آباد:پردیش کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ مسٹر مہیش کمار گوڑ آج یہاں کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے تلنگانہ کے قیام سے قبل دلتوں ، گریجن طبقات کیلئے کئی ایک اعلانات کئے تھے ۔ اعلانات کی عدم عمل آوری پر اپنا سر قلم کرنے کا اعلان کیا تھا تو اب کیا چیف منسٹر اعلانات سے انحرف کے بعد اپنا سر قلم کرلینے کیلئے تیار ہیں؟ مسٹر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ دلت طبقہ کو تین ایکر اراضی گریجن طبقہ کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا لیکن اس میں بھی انحرف کرلیا گیا پراجیکٹوں کے نام پر بڑے بڑے کمپنیوں کے قیام کیلئے دلت اور گریجن طبقہ کی 70 ہزار ایکر اراضی چھین لی گئی ۔ مسٹر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد ہر گھر میں ایک ملازمت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا اور ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور گذشتہ 7 سالوں سے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور آباد انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے دلت بندھو اسکیم کو شروع کیا گیا۔ اگر چیف منسٹر کو دلتوں سے حقیقت میں ہمدردی ہے تو نظام آباد میں دلت بندھو اسکیم کی عمل آوری کرنے کا مطالبہ کیا۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو سے مطالبہ کیا کہ ڈبل بیڈ روم امکنہ جات ابھی تک کیوں فراہم نہیں کئے گئے ۔ ضلع نظام آباد میں 9 ارکان اسمبلی اور ایم ایل سی چیف منسٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے دلت بند ھو اسکیم کا نظام آباد میں عمل آوری کریں ۔ ریاستی حکومت کی پالیسیوں سے انحراف کے خلاف 9؍ اگست کے روز عادل آباد کے اندر ویلی میں دلتا گریجنا دنڈورا کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اسے کامیاب بنانے کی مہیش کمار گوڑ نے اپیل کی اور نظام آباد ضلع سے بھی بڑے پیمانے پر دنڈورا میں بڑے پیمانے پر شرکت کررہے ہیں اس موقع پر ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینوکے علاوہ این ایس یو آئی کے قائدین و دیگر بھی موجود تھے ۔
