اعلیٰ افسران نے کنٹرول روم پہنچ کر ہنگامی انتظامات کا جائزہ لیا

   

دہرادون، 11 مئی (یو این آئی) اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری آنند بردھن، داخلہ سکریٹری شیلیش بگولی، پولیس ڈائریکٹر جنرل دیپم سیٹھ ہفتہ کی دیر رات اتراکھنڈ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (یو ایس ڈی ایم اے ) میں واقع اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر پہنچے ۔اس دوران انہوں نے کنٹرول روم میں مختلف انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی آفت کی صورت میں ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا راحت اور بچاؤ کاموں کے دوران ہم آہنگی پیدا کرنے اور معلومات کے فوری تبادلے میں اہم رول ہوتا ہے ، اس لیے تمام انتظام درست رکھنا ضروری ہے ۔اس موقع پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور باز آباد کاری کے سکریٹری ونود کمار سمن، ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایڈمنسٹریشن آنند سوروپ، ایڈیشنل سکریٹری ابھیشیک روہیلا، جوائنٹ چیف ایگزیکیٹو آفیسر محمد عبیداللہ انصاری، یو ایس ڈی ایم اے کے ماہر منیش کمار بھگت اور ہیمنت بشت وغیرہ موجود تھے ۔