نئی دہلی : بحر ہند میں جاری سرگرمیوں اور بحری سلامتی سے متعلق چیلنجوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے بحریہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی چار روزہ کانفرنس پیر سے یہاں شروع ہوگی۔ اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس فوجی اور تزویراتی سطح پر اہم بحری امور پر بات چیت کے لیے ایک ادارہ جاتی فورم ہے ۔ کانفرنس میں بحر ہند کے علاقے میں تیز رفتار ترقی اور پیشرفت اور ان کی سلامتی سے متعلق جہتوں کے ساتھ ساتھ عالمی پیش رفت پر بات چیت کی جائے گی۔