اعلیٰ تعلیم پر خصوصی توجہ سے بہتر روزگار ممکن

   

ضلع سنگاریڈی سلطان پور میں طلبہ سے ریاستی وزیر دامودھر راج نرسمہا کا خطاب
سنگا ریڈی۔ 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگا ریڈی میں دامودر راج نرسمہا وزیر صحت نے حلقہ اسمبلی اندول کے شیوم پیٹ پولی ٹیکنیک کالج سلطان پور جے این ٹی یو اور ایگریکلچر پولیٹکنک کالج سنگو پیٹ میں سڑک باؤنڈری وال کی تعمیری کاموں کے لیے 430.77 لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر دامو دھر راج نرسمہا وزیر صحت نے طلبہ سے کہا کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے خصوصی توجہ دیں تاکہ بہتر تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے مقصد کو پورا کرسکیں اور بہتر روزگار حاصل ہو سکے انہوں نے کہا کہ سابق میں وہ وزیر تعلیم تھے ۔اس وقت حلقہ اسمبلی اندول میں جے این ٹی یو انجینئرنگ کالج لڑکیوں کے لیے ایگریکلچر پالیٹیکنیک کالج اور پالیٹیکنیک کی منظوری دی تھی انہوں نے کہا کہ وہ کالج کے مسائل جاننے کے لیے کالج آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیوم پیٹ پولیٹکنک کالج میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی کالج میں سی سی روڈ اور باؤنڈری وال کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد لڑکیوں کے ہاسٹل لیبارٹریز کا قیام اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے خصوصی فنڈز مختص کر کے کالج کو مزید ترقی دی جائے گی لڑکیاں اعلی تعلیم یافتہ ہوں گے تو معاشرے میں تبدیلی آئے گی اور طلبہ کو چاہیے کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں۔ جے این ٹی یو کالج میں انہوں نے کہا کہ انڈور اسٹیڈیم آڈیٹوریم ہال سائنس سینٹر کا قیام عمل میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے وی کرانتی کلکٹر ضلع نے کہا کہ کالج میں ضروری مسائل کی یکسوئی وزیر صحت کے ذریعہ کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے۔