اعلیٰ تعلیم کے معاملے میں تلنگانہ کو 10 واں مقام

   

نیتی آیوگ اور اقوام متحدہ کے مشترکہ رپورٹ میں انکشاف، رپورٹ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہیکہ ملک بھر میں 74 فیصد طلبہ 12 ویں جماعت کی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم سے دور ہیں۔ نیتی آیوگ اور اقوام متحدہ کی جانب سے ایف ڈی جی انڈیا انڈیکس 2020-21 کے نام سے تیار کردہ اس رپورٹ کو جاری کیا گیا ہے۔ ملک میں طلبہ کی اکثریت اسکولی تعلیم تک محدود ہے۔ تازہ رپورٹ میں اس کا علم ہوا ہے۔ تعلیم، صحت، غربت، فیض، ماحولیات کے علاوہ 17 موضوعات پر ریاستوں کا جائزہ لیتے ہوئے تمام تفصیلات کو درج کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 87 فیصد طلبہ صرف ابتدائی تعلیم تک محدود ہے۔ قومی سطح کے بہ نسبت تلنگانہ کے علاقائی سطح پر 93.67 فیصد طلبہ ابتدائی تعلیم تک محدود ہے۔ ملک بھر میں 50 فیصد طلبہ 12 ویں جماعت تک کی تعلیم تک محدود ہے۔ تاہم اس معاملے میں تلنگانہ کے طلبہ کا تناسب 56 فیصد رہا ہے۔ اس کے علاوہ 12 ویں جماعت کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں کی ملک بھر میں تعداد 26 فیصد ہے۔ تاہم ریاست تلنگانہ میں اس کا تناسب 36 فیصد ہے۔ ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے معاملے میں تلنگانہ کو 10 واں مقام حاصل ہوا ہے۔