اقتصادی طور پر کمزور اعلیٰ ذات کو 10 فیصد ریزرویشن دینے والا بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ مودی حکومت کے ذریعہ عام انتخابات سے قبل اسے ایک بڑا داؤ تصور کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈران مرکزی حکومت کے اس قدم کو ’جملہ‘ اور انتخابی حربہ قرار دے رہے ہیں۔ یہ بل منگل کو لوک سبھا سے پاس ہو چکا ہے۔
8 جنوری کو لوک سبھا میں دن بھر اس بل پر بحث کے بعد لوک سبھا کے اراکین نے ووٹنگ کی تھی جس میں 3 کے مقابلے 323 ووٹوں سے یہ بل پاس ہو گیا تھا۔ ووٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی بھی لوک سبھا میں موجود تھے۔