اعلیٰ ذات کے افراد کے اعتراض پر دلت خاتون کی نعش چتا سے ہٹا دی گئی

   

Ferty9 Clinic

٭ اترپردیش کے ایک گاؤں میں اعلیٰ ذات کے افراد کی جانب سے اعتراض کرنے پر 26 سالہ دلت خاتون کی نعش کو آخری رسومات سے عین قبل چتا سے ہٹا دیا گیا۔ مبینہ طور پر اعلیٰ ذات کے افراد کا کہنا تھا کہ یہ شمشان دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے نہیں ہیں۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اس واقعہ کی مذمت کی اور اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔آگرہ میں دلت خاتون کی نعش کو’چتا’سے ہٹانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مایاوتی نے قصورواروں کو سخت سزا دلانے اور معاملے کی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے ٹوئٹ میںانہوں نے کہاخاطیوں کو سخت سے سخت سز ملنی چاہئے تاکہ ریاست میں ایسے واقعات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں۔