اعلیٰ طبقات ویلما اور کما کیلئے 10 ایکر قیمتی اراضی مختص

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے مختلف طبقات کو خوش کرنے کی مہم میں دو اعلیٰ طبقات ویلما اور کما کے کمیونٹی بھونس کی تعمیر کیلئے فی کس 5 ایکر اراضی الاٹ کی ہے۔ شیر لنگم پلی منڈل میں یہ قیمتی اراضی الاٹ کی گئی جس کی مالیت فی ا یکر تقریباً 50 کروڑ ہے۔ ہائی ٹیک سٹی روڈ سے متصل پلاٹ خانم میٹ میں آل انڈیا ویلما اسوسی ایشن کو الاٹ کیا گیا جبکہ دوسرا پلاٹ کما واری سیوا سنگھالہ سمکھیا کو الاٹ کرنے احکامات جاری کئے گئے۔ ٹی آر ایس حکومت نے مختلف طبقات اور ذاتوں کیلئے کمیونٹی ہالس کی تعمیر کیلئے اراضی الاٹمنٹ کا آغاز کیا تھا۔ حکومت نے ابھی تک 25 بی سی طبقات کیلئے 82.3 ایکر اور 40 ذیلی طبقات کیلئے اراضی کا اعلان کیا ہے۔ کوکا پیٹ میں 13 فی سی طبقات کیلئے اراضی الاٹ کی گئی۔ بی سی آتما گوروا بلڈنگس کیلئے حکومت نے 95.25 کروڑ مختص کئے ہیں۔