اعلیٰ عہدیداروں کی محفل شراب نوشی، پولیس کا دھاوا

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع کھمم میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شراب نوشی کی دعوت کا اہتمام کرنے والے چار اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ ان میں ایک تحصیلدار اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ ضلع کھمم کے مدیرا ٹاؤن میں پیر کو سماجی فاصلہ کی پابندی نہ کرتے ہوئے ایک تقریب منعقد کرنے کی اط لاع موصول ہونے پر مدیرا ٹاؤن کے ایک سرکاری گیسٹ ہاؤز پر پولیس نے اچانک دھاوا کیا ۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر کو پکڑ لیا گیا جبکہ دیگر عہدیدار فرار ہوگئے ۔ تحقیقاتی افسر نے کہا کہ تحصیلدار ، سب جیلر ، پنچایت راج و دیہی ترقیات کے ایک ایکسٹینشن آفیسر کے خلاف مقدمہ پولیس نے اپنے طور پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ ان چاروں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہندوستانی کابینی ضابطہ کے مختلف نفاذ کے علاوہ وبائی امراض کے انسداد سے متعلق قانون کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ان پر سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے اور دانستہ طور پر سرکاری احکام کی نافرمانی کرنے اور ایسی ہی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے گئے جن سرگرمیوں سے وبائیں پھیلنے کے خدشات رہتے ہیں اور پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہم ان شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ایف آئی آر درج کرنے کے بعد سب جیلر کو معطلی میں رکھا گیا ہے۔