میدک میں ایس ایس سی اور انٹر طلبہ کو تہنیت، پرنسپل سریکھا کا خطاب
میدک /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون کے میناریٹی فنکشن ہال پر منعقدہ ایک تقریب میں میدک ٹاون کے مسلم طلبہ و طالبات جو امسال 2022-2023 کے سالانہ امتحانات انٹرمیڈیٹ اور ایس ایس سی میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر صدر جویلرس اسوسی ایشن میدک جناب نصیر احمد جوہری کے تعاون سے مقامی اردو صحافیوں کی شراکت سے تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر اردو میڈیم ، انگریزی اور ٹیمریز ہائی اسکول کالج کے 40 طلبہ و طالبات کے علاوہ ان کے والدین کو بھی تہنیت پیش کرتے ہوئے ہمت افزائی کی گئی ۔ اس پروگرام میں مقامی اردو صحافی ، محمد امتیاز الدین ، محمد ریاض الدین ، حامد بن حسین ، محمد یوسف علی ، محمد افسر ، محمد نجم الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ مسٹر ریاض الدین نے پروگرام کی کارروائی چلائی ۔ اس موقع پر بھی طلبہ و طالبات کو درس و تدریس سے متعلق کتابیں بھی تحفتہً پیش کئے گئے ۔ پرنسپل ٹمریز گرلس محرمہ سریکھا نے اس پروگرام کی ترتیب کرنے والے ذمہ داروں کی خوب ستائش کی اور بہترین نشانات حاصل کرنے پر طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی اور اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ اپنے والدین اور اپنے مقام کا نام روشن کرنے کیلئے اعلی تعلیم حاصل کریں ۔ محترمہ سریکھا نے والدین و سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے نونہالوں کو ٹمریز اسکولس و کالجس میں داخلہ دلوائیں ۔ اس موقع پر محمد اکبر علی مدرس ، محمد تقی الدین مدرس ، محمد زبیر احمد کرسپانڈنٹ چیتنیہ بھارت اسکول ، مولانا ڈاکٹر میر عابد علی لکچرر و اساتذہ مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم ، خواجہ سہیل محی الدین صدر ٹاون بی آر ایس میدک ، محمد افضل ، سید غفار احمد جوہری ، محمد بابر ٹیچر کے علاوہ دیگر مہمان شریک تھے ۔