اعلی تعلیم پر روزگار کے بہتر مواقع، نوجوان کوشش کریں

   


جنگاوں میں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کے فرزند کی تہنیتی تقریب کے موقع پر سرکل انسپکٹر پولیس و دیگر معززین کا تاثر

جنگاؤں ۔ یکم جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں کے فرزند محمد عبدالمنان رضی بی کام ایم بی اے سعودی عربیہ کے لئے کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔ اس ضمن میں جمال شریف نے اپنے فرزند کے ہمراہ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست سے دفتر میں ملاقات کی۔ جنگاؤں میں ان کی قیام گاہ پر علماء کرام، ائمہ مساجد، معززان جنگاؤں، نوجوانوں کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کے قائدین دوست احباب نے شرکت کی اور عبدالمنان رضی کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر پولیس جنگاؤں، سب انسپکٹر پولیس جنگاؤں، مولانا عبدالحفیظ قاسمی، مولانا عبدالرحمن، مولانا فصیح الاسلام، محمد سراج، اقبال ،فضل الرحمن پاشاہ، عارف، انیس الدین، ہدایت علی، محمد عابد فیصل، کلیم الدین، انکشاولی، محمد افضل، رافع متین، رحمت علی، متین اطہر، دھرمابکشم، وینکٹ، روی،طارق الٰہی، سلیم الدین ناہد، جاوید، مجتہد الدین اور دوسرے موجود تھے۔ جمال شریف ایڈوکیٹ نے خیرمقدم کیا۔ سرکل انسپکٹر پولیس جنگاؤں سرینواس نے کہا کہ طلباء نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں تاکہ ان کا روزگار بہتر ہوسکے۔