حیدرآباد: اعلی تعلیم کے لئے بیرونی ممالک جانے والے تلنگانہ کے طلبہ کیلئے حکومت کی جانب سے کوویڈ ٹیکہ اندازی کی مہم کا اختتام عمل میں آیا۔ اب تک زائد از 13000طلبہ کو ٹیکے دیئے گئے ۔اعلی تعلیم کیلئے آنے والے طلبہ کیلئے ان ممالک نے ٹیکہ اندازی کو لازمی قراردیا ہے جس کے پیش نظر ان کیلئے حکومت نے ٹیکہ اندازی کا پروگرام منعقد کیا تھا۔اس ماہ کی 5 تاریخ سے شہر کے نارائن گوڑہ انسٹی ٹیوٹ آف پری وینٹو میڈیسن میں یہ مہم چلائی گئی ۔ سلاٹ بک کرچکے طلبہ کو ہی ٹیکے دیئے گئے ۔پہلے دن تقریبا 7000 ٹیکے دیئے گئے ۔