حیدرآباد 12 فبروری ( پی ٹی آئی ) ممنوعہ سی پی آئی ماویسٹ کے ایک ٹاپ لیڈر نے جن کے سر پر 1.25 کروڑ کا انعام ہے تلنگانہ پولیس کے روبرو اپنی شریک حیات کے ساتھ ہتھیار ڈال دینے کی پیشکش کی ہے ۔ ان کی شریک حیات بھی ماویسٹ ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ بی سدھاکر تلنگانہ کے متوطن ہیں اور اب وی سی پی آئی ماویسٹ کے سنٹرل کمیٹی رکن ہیں۔ وہ سی پی آئی ماویسٹ کے جھارکھنڈ کے سربراہ بھی ہیں۔ ان کی خود سپردگی کی کوششیں جاری ہیں۔ سدھاکر کی شریک حیات نیلیما کے سر پر بھی 10 لاکھ روپئے کا انعام ہے ۔ ان دونوں نے ہتھیار ڈال دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ اس تعلق سے مذاکرات جاری ہیں۔ امید ہے وہ جلد ہتھیار ڈال دینگے ۔ ایک اعلی پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ سدھاکر کے سر پر 1.25 کروڑ روپئے کا انعام جھارکھنڈ میں رکھا گیا ہے ۔