اعوان اور سرور کے خلاف توہین عدالت کی نوٹس کورٹ نے واپس لئے

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے انفارمیشن معاملوں کی خصوصی مشیر فردوس عاشق اعوان اور ہوابازی کے وزیر غلام سرور خان کے معافی مانگنے پر ان کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس کو واپس لے لیا ہے ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیر کو سماعت کے دوران وزراء کے اپنے تبصرے کو سیاسی ماننے کی بات قبول کرنے پر ان کی تعریف کی۔انہوں نے یہاں تک کہا کہ عدلیہ سمیت کوئی بھی کامل نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتیں تنقید سے نہیں گھبراتیں بلکہ اس کا استقبال کرتی ہیں ۔جسٹس اطہرنے کہاکہ آپ (اعوان اور سرور) نے جو بھی کہا وہ توہین عدالت کے باب میں آتا ہے ، لیکن اس کے باوجود عدالت توہین نوٹس کو واپس لے رہی ہے۔