حیدرآباد: سکندرآباد کی عدالت نے آندھراپردیش کی سابقہ وزیر اکھیلا پریہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔ اکھیلا پریہ کے وکیل نے سکندرآباد کی عدالت میں درخواست ضمانت داخل کی تھی ۔ استغاثہ نے عدالت کو واقف کرایا کہ مزید 15 ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔ اکھیلا پریا کو ضمانت سے تحقیقات میں دشواریاں پیش آسکتی ہیں ۔اس پر عدالت نے درخو است مسترد کردی ۔