افریقا میں کورونا سے تین لاکھ اموات کا خطرہ لاحق

   

جوہانسبرگ ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے امپرئیل کالج کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق افریقہ میں بہتر حالت کی صورت میں بھی کورونا وائرس سے 300,000 اموات کا خدشہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے افریقہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدترین صورت میں جب وائرس کے پھیلاؤں میں کوئی افاقہ نہ ہو تو افریقہ میں 3.3 ملین (33 لاکھ) اموات اور 120 کروڑ افراد متاثر ہونے کے خدشات رہیں گے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس غریب و پسماندہ براعظم میں بہترین حالات بالخصوص سماجی فاصلہ کی سخت پابندی کی صورت میں بھی تقریباً 12 کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ افر یقہ براعظم میں جمعہ تک کوویڈ 19 کے متاثرین کی تعداد 18000 تھی جو اس وباء کے معاملہ میں یوروپ سے بہت پیچھے ضرور ہے لیکن اضافہ کی شرح کافی خطرناک اور باعث تشویش ہے ۔