جوہانسبرگ ۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال کے سربراہ احمد احمد پر 5 سال کی پابندی عائد کردی۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مدغاسکر سے تعلق رکھنے والے احمد احمد نے مارچ 2017 میں کنفیڈریشن کی سربراہی سنبھالی تھی جبکہ فیفا کی جانب سے کرپشن پر پابندی کے بعد 2021 میں ان کا دوبارہ انتخاب خطرے میں پڑگیا ہے۔ فیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ احمد احمد نے اپنے فرائض کی دیانت داری سے انجام دہی کی خلاف ورزی کی۔