افریقہ اور دیگر ممالک کے 40 شہری پولیس حراست میں ویزا کی تکمیل کے باوجو دغیر قانونی طور پر قیام

   

حیدرآباد۔3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ملک میں بیرونی افراد کے سبب اومی کرون ویرینٹ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے رنگا ریڈی ضلع میں غیر قانونی طور پر مقیم بیرونی افراد کی تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ پولیس نے 40 افراد کو حراست میں لیا جو ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ پولیس نے راجندر نگر کے حدود میں کارڈن سرچ کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم بیرونی افراد کا پتہ چلایا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس شمس آباد پرکاش ریڈی کے مطابق جن 40 بیرونی افراد کو حراست میں لیا گیا ، ان میں نائجیریا سے تعلق رکھنے والا مشہور آرٹسٹ چارلس شامل ہے جو تلگو نغموں کے ذریعہ مقبول ہوا ہے ۔ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق افریقہ ، صومالیہ ، نائجیریا اور کونگو سے ہے۔ غیر قانونی مقیم افراد کو مکان کرایہ پر دینے والے افراد بھی ازروئے قانون سزا کے مستحق ہوں گے ۔ پولیس نے شہر میں ایسے علاقوں کی نشاندہی کی ہے جہاں زیادہ تر بیرونی ممالک کے افراد مقیم ہیں جن میں زیادہ تر طالب علم ہیں۔ ر