افریقہ میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے امریکہ کا تعاون

   

واشنگٹن : امریکہ نے افریقہ میں ایبولا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن مدد کا عہد کیا ہے ۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ چاہے گی کہ امریکی قیادت افریقی یونین سنٹر برائے افریقی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام اور متعلقہ ممالک کی حکومتوں اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ایبولا پھیلنے سے روکنے کے لئے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے وسطی اور مغربی افریقہ کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ایبولا کے نئے کیسیس گزشتہ ہفتے گیانا اور جمہوریہ کانگو میں پائے گئے ہیں۔

امریکہ کی روس کیساتھ اسٹریٹجک استحکام کیلئے دوسرے راستہ کی تلاش
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ اسٹریٹجک استحکام لانے کیلئے دیگر راستوں کی تلاش جاری رکھے گا۔این پی آر ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے بلنکن نے کہا ‘‘ہم روس کیساتھ اسٹریٹجک استحکام کو آگے بڑھانے کے دوسرے طریقوں پر غور کریں گے ۔